انسان اور روح
اللہ تعالی نے انسان کو مٹی سے بنایا ہےاوراس کی خوراک کا انتظام بھی مٹی سے کر دیاجو ہم کھاتے پیتے پہنتے استعمال کرتے ہیں
مگرروح اللہ تعالی نے اپنے پاس سے پھونکی ہےتو اس کی خوراک کا انتظام بھی اپنے پاس سے فرمایا ہے- جیسےاللہ کا زکرنمازقرآن عباداتاب میں ہے-
مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنی ساری توانائی سارا پیسہ سارا وقت اس جسم پر خرچ کر ر ہے ہیں جسے مٹی میں جا کر مٹی ھوجانا ہےمگرروح جسکو اللہ کے پاس جانا ھےکی خوراک کی کوئی فکر نہیں جب روح بھوک سے تڑپپتی ھےتو چینختی ہےاس سے ہمیں نیند نہ آناڈپریشن ٹینشن جیسی بیماریاں لاحق ھوجاتی ہیں ہم اس بیماری کا علاج دواوں سےیا میوزک سےنیند کی گولیوں میں تلاش کرتے ہیں جب کہ اللہ تعالی نے قرآن میں صاف ساف چیلنج کیا ھےکہا "لا بذکر اللہ تطمئن القلوباور" جان لو کہ دلوں کو سکون تو اللہ کے زکر سے ہی ملتا ہےلاکھ پیسہ کما لوبڑے بڑے بنگلے بنالوپر آسائش بستر لگالومرغوب غذاوں سے اپنے دسترخوان سجالوکوئی فائدہ نہیں اگر آپ کی روح بھوکی ہےجسم کے ساتھ ساتھ اپنی روح کی خوراک کا بھی انتظام کریں اور روح کی خوراک اللہ کا زکر ہےاس کی اطاعت ہےاسکی فرمانبرداری میں ہےکیا خیال ہے ؟
No comments:
Post a Comment