ایک چیونٹی کا سالانہ رزق

ایک چیونٹی کا سالانہ رزق؟
حضرت سلیمانؑ ایک دفعہ کہیں جا رہے تھے۔ ایک چیونٹی نے دوسری چیونٹی سے کہا۔ ’’اے چیونٹیوں! اپنے بلوں میں داخل ہو جائو۔ سلیمانؑ کا لشکر آ رہا ہے۔ کہیں تمہیں پائوں میں مسل نہ دے۔ سلیمانؑ نے اس کی بات سنی تو مسکرائے۔ اس کو بلایا اور پوچھا۔ اے چیونٹی!تیری خوراک کتنی ہوتی ہے؟ اس نے کہا کہ ایک سال میں پانی کے چند قطرے اور گندم کے چند دانے۔ سلیمانؑ نے کہا، اچھا میں تمہارا امتحان لیتا ہوں۔ چنانچہ آپ نے اسے ایک جگہ بند کر دیا اور گندم کے چند دانے اور چند قطرے پانی کے رکھ دیے۔ سال کے بعد جب نکالا تو دیکھا کہ چیونٹی نے جتناکہا تھا اس سے بھی تھوڑا کھایا تھا۔ حضرت سلیمانؑ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور فرمایا، اے چیونٹی! تو مجھ سے مانگ جو کچھ مانگ سکتی ہے۔ ان کی سلطنت انسانوں پر تھی، حیوانوں پر تھی، چرندوں پر تھی، پرندوں پر تھی، جنوں پر تھی، خشکی کی مخلوق پر تھی، تری کی مخلوق پر تھی، کیا عجب سلطنت تھی۔ چیونٹی نے جواب دیا کہ اے سلیمانؑ اگر آپ کچھ دے سکتے ہیں، ’’آپ میرا رزق بڑھا دیں اور میری عمر بڑھا دیں۔‘‘ سلیمانؑ نے فرمایا، یہ تو میرے بس میں نہیں۔ یہ تو اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے، وہی چاہتا ہے تو رزق بھی بڑھا دیتا ہے اور عمر بھی بڑھا دیتا ہے"

No comments:

Post a Comment

جہیز ایک لعنت

جہیز ایک لعنت صبا ایک سگھڑ ، پڑھی لکھی اورعقل مند لڑکی تھی۔ اس کے پاس اللہ کا دیا سب کچھ تھا۔ خواہ حسن ہو، تعلیم ہو یا فہم وفراست، صبا کو ا...